10 نومبر، 2016، 12:25 PM

ترکی کے مشرق میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ترکی کے مشرق میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں علیحدگی پسندوں نے علاقائی محافظوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 3سکیورٹی اہلکاروں اور ايک شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے وان میں علیحدگی پسندوں نے علاقائی محافظوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 3سکیورٹی اہلکاروں اور ايک شہری کو ہلاک کر دیا  ہے ۔ اس  واقع ميں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
 انقرہ حکومت نے اس حملے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے، یہاں یہ امر اہم ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی اور انقرہ حکومت کے مابین جنگ بندی کا ایک معاہدہ گزشتہ برس ناکام ہو گيا تھا جس کے بعد سے رياستی فورسز اورسنی  کرد مليشیاؤں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ادھر ترک حکومت نے بھی کرد سياستدانوں کے خلاف کارروائیاں تيز تر کر دی ہیں۔

News ID 1868214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha